آئی جی سندھ سے ڈاکٹررمیش کمارکی ملاقات

آئی جی سندھ سے ڈاکٹررمیش کمارکی ملاقات

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی اور ٹھٹھہ میں ہندو طالبہ کے اغواء کے معاملے کو لیکرامروز تین بجے پریس کلب کراچی پر احتجاج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔جس پر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایات جاری کیں کہ ہندوکمیونٹی کے معززین کو دوران احتجاج سیکیورٹی کی فراہمی کو ناصرف یقینی بنائیں بلکہ بذاتِ خود بھی احتجاجی مظاہرے کے منتظم سے ملاقات کریں۔آئی جی سندھ نے رکن اسمبلی کو ہندو برادری سے ناانصافیوں اور دیگرتحفظات سے متعلق تمام ترمعاملوں /مسائل کو بطریق احسن حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔مزید برآں اس حوالے سے انہوں نے ایس ایس پیز عمرکوٹ اور ٹھٹہ کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ علاقوں میں ہندوبرادری کو درپیش مسائل ومشکلات اور انکے ساتھ پیش آنیوالے واقعات کے مؤثر طور پرانسداد کے لیئے تمام ترضروری اقدامات کو یقینی بنائیں

مزید : صفحہ آخر


loading...