ریلوے میں نئی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے میں نئی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلوے میں اب نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔پاکستان ریلوے نے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی آسامیوں پر نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے میں 10 ہزار سے زائد اسامیوں کے لیے 9 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ لاکھوں بے روزگاروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو لینا عملاً ممکن نہیں، ریلوے نے وفاقی حکومت کو اس صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔

ریلوے بھرتیاں

مزید : صفحہ آخر


loading...