فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت نے والاگروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا 

فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت نے والاگروہ رنگے ...

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ جانوروں کا گوشت لاہور لانے کی کوشش ناکام بنا دی، 4 مردہ جانور برآمد، گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈ محمد عثمان کے مطابق مردہ جانوروں سے بھری 2 گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں 1050کلو گوشت کے 4 مردہ جانور بھی موجود تھے۔محمد عثمان نے بتایا کہ چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا جس میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالا گروہ بھی پکڑا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان مردہ جانور کا گوشت تیار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑی نمبر ایل ای ٹی 1801 اور ایک بے نمبری گاڑی میں گوشت لاہور لایا جا رہا تھا۔محمد عثمان نے بتایا کہ پکڑا گیا مردہ جانوروں کا گوشت ڈمپنگ سائٹ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...