مون سون کے پیش نظرانسداد ڈینگی میں مزید تیزی لائی جائے،صالحہ سعید

مون سون کے پیش نظرانسداد ڈینگی میں مزید تیزی لائی جائے،صالحہ سعید

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ لاہور اور ڈی ڈی او ہیلتھ لاہور نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہر بھر میں ڈینگی کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس کو تیز کیا جائے اورشہر میں موجود 16 ہزار ہاٹ سپاٹس کی بار بار چیکنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی میٹنگ کو باقاعدگی سے کریں اورمون سون شروع ہونے والا ہے اس کو مدنظر رکھ کر ٹیموں کو متحرک کیا جائے اورہر ٹیم روزانہ 25 سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرے۔

انہوں نے ڈینگی میں انسدادِ ڈینگی کی کم سرگرمیاں سر انجام دینے پر ڈی ڈی او کینٹ سے جواب طلبی کر لی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ آئی آر ایس سپرے بھی خطرے والی جگہ پر کیا جائے اورایل ڈی اے، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے انسدادِ ڈینگی کو بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کو اپنی انسدادِ ڈینگی کی کارکردگی بہتر بنانے کا خط لکھا جائے گااورانسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لاہور کا اجلاس ہر ہفتہ ہو گا.۔ علاوہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے واکس کا ااہتمام کیا گیا۔ڈینگی واکس اقبال ٹاؤن تحصیل رائیونڈ میں کی گئیں۔واکس یو سی 114، 113، 132، 133، 112، 118، 148، 110، 119 اور 110 میں کی گئیں۔واکس کا اہتمام اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی نگرانی میں کیا گیا۔ڈاکٹر اختر ڈی ڈی ایچ او بھی ہمراہ تھے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ ڈینگی واک کا مقصد عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...