تجاوزات،ایل پی جی مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،3دکانیں سیل

تجاوزات،ایل پی جی مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،3دکانیں سیل

لاہور(جنرل رپورٹر)اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے تحصیل رائیونڈ میں 121 دکانوں و سٹورز پر چھاپے مارے۔22 دکانوں وسٹوروں پر گراں فروشی پائی گئی جبکہ18 چالان کرتے ہوئے04 دکانداروں کو حراست میں لیا گیا۔ایک لاکھ 61 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ علاوہ ازیں برکت مارکیٹ میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران03 دکانوں کو سیل کر کے مشینوں کو ضبط کر لیا گیا۔کارروائی اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی۔دریں اثناء برکت مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی6کنال زمین پر خانہ بدوشوں کے قبضہ سے واگزار کرا لی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...