سیاحتی مقامات پر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،مومنہ وحید

سیاحتی مقامات پر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،مومنہ وحید

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پنجاب کے 8شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی رہائش کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے ریڈی میڈ کمرے بنانے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔ پنجاب میں ڈیزٹ ٹورازم کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ملتان اوربہاولپور میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں روہتاس فورٹ پارک وے بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چولستان اورتھل میں کیمپنگ سائٹس ڈویلپ کی جائیں گیاورکوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے کا پراجیکٹ بھی لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ اورنمل جھیل میں ٹورازم کیلئے ریزارٹس ڈویلپ کریں گے،وادی سون میں اوچھالی جھیل کے علاقے میں ایکوٹورازم کے پوٹینشل کو استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اٹک خورد دریائے سندھ کے ساتھ ٹورازم سائٹ ڈویلپکرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے ویب سائٹ اورسوشل میڈیا کا بھر پور استعما ل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم سے ترقی اورخوشحالی کے نئے باب کھلیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...