حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے،شاہد صدیق

حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے،شاہد صدیق

لاہور (پ ر) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتر ی کیلئے حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے۔ ایمنسٹی سکیم کے ذر یعے ایک لاکھ سینتیس ہزار افراد کا ر جسٹرڈ ہو نا اور ستر ار ب روپے کا ٹیکس ملنا حکومت کی بہت بڑی کامیا بی ہے پی ٹی آئی حکومت کی کاو شو ں سے تین ہزار ار ب روپے کے اثا ثے ظاہر ہو ئے جس سے ایک لاکھ فا ئلر سسٹم میں شامل ہو ئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ٹی کار کنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو اپنے پا ؤ ں پر کھڑا کرنے کیلئے دن را ت کام کررہی ہے 70سا ل کی خرا بیاں چٹکی بجاتے ٹھیک نہیں ہو سکتی ان شاء اللہ کپتان کی حکومت میں کو تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں لا کر چھو ڑے گا۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو ٹیکس دینے کی پہلے عاد ت نہیں تھی لا کھو ں کروڑوں کی جائیدا دکے مالک افراد نے کبھی بھی ٹیکس اد انہیں کیا تھا اب ٹیکس نظام میں آ نے کے بعد انہیں ٹیکس ادا کر نا پڑے گا عمران خان ملکی تقد یر بد لنے کی آخری حد تک جا ئیں گے کر پٹ اور ٹیکس چور ما فیا حکومت کیخلا ف سڑکو ں پر آ کر ملکی ما حو ل خراب کرنے کی کو شش کررہاہے جسے عوام مستر د کر تے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...