ویمن ہاسٹل اتھارٹی قائم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے،آشفہ ریاض

ویمن ہاسٹل اتھارٹی قائم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے،آشفہ ریاض

لاہور(لیڈی رپورٹر)صو بائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے سیکرٹریٹ میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ہونے والے ترقیاتی امورمیں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ترقی خواتین ارم بخاری نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی سیکرٹریز, ڈائریکٹر جنرل محمد ارشدنے اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر یاسمین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ہوسٹل اتھارٹی کے قیام سے متعلق ہوم ورک جلد مکمل کرکے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔

۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈے کیر سنٹرز کے قیام سے متعلق اہداف کے لیے تمام محکمہ دلجمعی سے کام کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتصادی طور پر خواتین کی ملک و قوم میں شراکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا امور سے متعلق جلد ڈرافٹ مکمل کرکے وزیراعلی کو ارسال کیا جائے گا۔آشفہ ریاض نے کہا کہ خواتین اور حکومت کے درمیان پنپنے والی خلیج کو پر کرنے کے لیے کمیونیکیشن کا عمل زیادہ فعال اور جامد بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈے کیرسنٹرزکیثمرات سے مستفید ہونے والے بچوں کی تعداد 2014 میں فقط 76 سے بڑھ کر اس وقت 4664 ہوچکی ہے جو محکمہ کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...