جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں میڈیکل سٹور سیل 

جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں میڈیکل سٹور سیل 

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈرگ سکواڈ لاہور کی جانب سے صوبائی دارلحکومت میں جعلی، زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اورجعلی ادویات کی فروخت پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ڈرگ سکواڈ نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جعلی ادویات کی فروخت پر درجنوں میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو سیلِ کر دیا۔ کریک ڈاؤن میں ڈرگ انسپکٹر عمران سرفراز، عبدالرحیم احمد، سیدہ عمامہ حسین، شلوک انور، کمال سکندر اور ثنا اللہ سیف شامل تھے۔ ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر لاہوری سمیت دوسرے علاقوں میں جعلی اور ادویات کی غیر قانونی فروخت پر چھاپے مارکر لاکھوں روپے کی ادویات قبضہ میں لے کر مقدمات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ادویات کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔اس حوالہ سے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے اور کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی قابلِ برداشت نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...