صیہونی قوتیں او آئی سی کا اسلامی تشخص تبدیل کرنا چاہتی ہیں،اشرف جلالی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐو تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں حمایۃ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہابیت المقدس کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنے کے صہیونی حربوں کوروکنے کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔فلسطین کے شہر نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر ہزاروں یہودیوں کا حملہ اور مزار مقدس کی بے حرمتی پورے عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔اسرائیل روزانہ ہزاروں فلسطینیوں کے مکان مسمار کررہاہے۔اور کریک ڈاؤن سے سینکڑوں فلسطینی نوجوانوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے۔
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہابیت المقدس میں حجاج روڈ کے نام سے سرنگ کا منصوبہ بیت المقدس اور ہیکلِ سلیمانی کے خلاف ایک بہت بڑی گنہونی سازش ہے یہ
پوری امت مسلمہ کی دل آزاری اور ناقابل برداشت ہے۔بیت المقدس میں یہود ی آبادکاری اور اپنی مخصوس عبادت کیلئے القدس میں اتنا بڑا ردّ وبدل اسلام پر بہت بڑا حملہ ہے۔یہودیت کے فروغ اور توسیع پسندی کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔