ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے تاجروں کے ساتھ ہونیوالا سلوک افسوسناک ہے،بابر علی خان

ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے تاجروں کے ساتھ ہونیوالا سلوک افسوسناک ہے،بابر علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے صدر بابر علی خان نے کہا ہے حالیہ بجٹ نے تاجر طبقہ کو پریشان کر دیا ہے،ٹیکسز اکٹھا کرنے کی آڑ میں جس طرح پاکستان کی صنعتوں اور تاجروں کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے بعد صنعتوں کی بندش اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہونا پہلے سے مشکلات کا شکار معیشت کیلئے نیک شگون نہیں، حکومت فی الفور با اختیار فوکل پرسنز مقرر کر کے بجٹ پر پائے جانے والے تحفظات کو دور کرے،موجودہ حکومت نے ایک سال میں دو منی بجٹ اور ایک بجٹ پیش کیا لیکن عوام الناس کو ریلیف دینے کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔