جامعہ اشرفیہ کے زیراہتمام حج تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری

جامعہ اشرفیہ کے زیراہتمام حج تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری

لاہور (سٹی رپورٹر) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگرام جاری ہیں اس سلسلہ میں آج صبح 10 بجے تا نماز عصر جامع مسجد E بلاک ماڈل ٹاؤن،بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامع مسجد خالد کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ ا،بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامع مسجد زینب 571-N نیو مارکیٹ سمن آباد،بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامع مسجد ابراہیم G بلاک جوہر ٹاؤن لاہور میں اورکل صبح 10 بجے تانماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور اور 8 جولائی بروز پیر بعد نماز مغرب تا رات 11 بجے جامعۃ الازہر نزد راوی فلور مل بند روڈبادامی لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے ان پروگراموں سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا، مفتی شاہد عبید اورمفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔

حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...