ملائشین جونیئر انٹرنیشنل اسکواش ‘ پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

ملائشین جونیئر انٹرنیشنل اسکواش ‘ پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)ملائشین جونیئر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انڈر ۔ 15 اور انڈر ۔ 17کیٹگری کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں جاری جونیئر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حمام احمد نے انڈر ۔ 15کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ملائشیا کے لیو کرس کوسخت مقابلے کے بعد 3-2گیم سے شکست دی کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے کامیابی اپنے نام کی ، حذیفہ ابراہیم نے ملائشیا کے شالینے مغیثس کیخلاف میچ 11-3، 11-6، 11-4سے جیتا ۔ انڈر ۔ 17 کیٹگری میں بھی پاکستان کے اشہب عفان اور ولید خلیل فائنل میں پہنچ گئے ، پہلے سیمی فائنل میں سیمی فائنل میں اشہب عفان نے آسٹریلیا کے شن جورجی کو3-0گیم سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل ولید خلیل نے ملائشین پلیئر کو 3-1گیم سے زیر کیا ۔ دونوں کیٹگریز کے فائنل آج (ہفتہ ) کو کھیلیں جائینگے