ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کو کپتان برقرار رکھا جائے‘ عبدلقادر
لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدلقادر سرفراز احمد کی کپتانی کے حق میں سامنے آ گئے ، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد ایک فاءٹر کرکٹر ہے ، ورلڈ کپ کے بعد بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا جائے اور ان کا نائب کا بھی تقرر کیا جائے تاکہ مستقبل کے لیے کپتان تیار ہو سکے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر سرفراز کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو پاکستان صفر سے شروع کر ے گا اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کیا ہے ، انہوں نے پسند نا پسند پر فیصلے کیے جس سے پاکستان کی کر کٹ کو نقصان ہوا ، ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چئیر مین پی سی بی ہوتا توورلڈ کپ سے قبل مکی آرتھر کو چیف سلیکٹر کو ہٹا دیتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو اب مزید کام دینے کا جواز ہی نہیں بنتا ٹیم کا بہت نقصان ہو گیا ہے ۔