شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے یہ ناخوشگوار واقعہ نیب لاہور کے دفتر کے باہر اس وقت پیش آیا جب شہباز شریف نیب کے طلب کرنے پر نیب آفس میں ڈیڑھ گھنٹہ گزارنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کا ٹائر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے پاؤں پر چڑھ گیا جس پر ڈرائیور گاڑی روک کر باہر نکلا لیکن شہباز شریف گاڑی میں ہی بیٹھے رہے تاہم چند سیکنڈ بعد ہی وہ روانہ ہو گئے۔
شہباز شریف