جاتی امرا کے بعد ایک اور لیگی رہنماء سے سرکاری گاڑی واپس، خبرآگئی

جاتی امرا کے بعد ایک اور لیگی رہنماء سے سرکاری گاڑی واپس، خبرآگئی
جاتی امرا کے بعد ایک اور لیگی رہنماء سے سرکاری گاڑی واپس، خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے دو سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دو اور شاہد خاقان عباسی کو ایک گاڑی دی گئی تھی تاہم دونوں وزرائے اعظم کی گاڑیوں کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔جیونیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعظم کو استعمال کیلئے گاڑی دی جاسکتی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں سابق وزرائے اعظم سے گاڑیوں کی واپسی کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا جس کے بعد ایک گاڑی گزشتہ دنوں جاتی امرا سے برآمد کی گئی تھی اور اب عباسی سے بھی واپس ہوچکی ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے اور اس حوالے سے نیب کی ٹیم نے ان سے جیل میں تفتیش کی ہے۔

مزید :

قومی -