لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیاجبکہ کئی علاقوں میں مکانات گرنے سے متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ،اسلام آباد، راولپنڈی ،فیصل آباد، خوشاب،چنیوٹ،کلورکوٹ، سانگلہ ہل، چونیاں دریاخا ن، ٹوبہ ٹیک سندھ ،گوجرہ ،میانوالی جھنگ پیر محل ،چکوال اور دیگر شہروں میں آندھی کے بعد موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،بارش سے سڑکیں جوہڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اوربارش کا پانی گھروں سے داخل ہو گیاجس سے لوگوںکا گھروں کا قیمتی سامان ضائع ہوگیا،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا پانی گھروں سے نکالنے میں مصروف ہیں ،بارش سے لاہور اور فیصل آباد سمیت بجلی کے فیڈرٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ،جبکہ سمندری میں ورکشاپ کی چھت گرنے سے 2 افراد ملبے تک دب گئے ،ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /ماحولیات