امریکی جنوبی کیلفورنیا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا رلزلہ،عمارتیں لرز گئیں

امریکی جنوبی کیلفورنیا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا رلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
امریکی جنوبی کیلفورنیا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا رلزلہ،عمارتیں لرز گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست کیلفورنیا میںزلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عمارتیںلرز گئیں اور سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ریاست کیلفورنیا کا شہر ریگ کرسٹ تھا،زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں اورسڑکوں میں دراڑیں پکڑ گئیں۔واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلفورنیا میں دو روز کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیاہے، جمعرات کو بھی کیلفورنیا میں زلزلہ آیا تھاجس کی ریکٹر سکیل پر شت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈکی گئی تھی۔