شہباز شریف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

شہباز شریف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
شہباز شریف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے دوسرے خاندانی افراد سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق نیب میں پیشی کے موقع پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں کسی کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتا، میں نے جو کیا اس سے متعلق سوالات پوچھیں۔اس پر نیب کا کہنا تھا کہ آپ نے جو پیسے منتقل کئے، اس سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے متعلق نہیں جانتا، جس کا کیس ہے، اسی سے پوچھا جائے۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کو 12 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ انھیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس اور چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آج نیب میں پیشی سے قبل عبوری ضمانت نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کی۔ اہ آج عبوری ضمانت کے بغیر ہی نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

مزید : قومی


loading...