اسلام آبادہائی کورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کانوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائی کورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،اسسٹنٹ رجسٹرارنیلم جہاں نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔میڈیا یرپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں 2ماہ موسم گرماکی تعطیلات ہوں گی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ8سے30جولائی تک چھٹی پرہوں گے جبکہ جسٹس عامرفاروق5اگست سے6ستمبرتک چھٹی پرہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی8جولائی سے6 اگست تک اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب8اگست سے 6ستمبرتک چھٹی پرہوں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات میں صرف ضمانت بعداز اور قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوگی، حبس بے جا اور قید کے نوعیت کے کیس بھی سنے جائیں گے،نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے جمعرات تک سماعتیں ساڑھے 9 سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گی، جمعے کے دن سماعت کا وقت ساڑھے 9 سے 12 بجے تک کا ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دفتری اوقات پیر سے جمعرات تک 9 بجے سے 2 بجے تک اور جمعے کے دن دفتری اوقات 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔