مسلح افراد نے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا

مسلح افراد نے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا
مسلح افراد نے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا۔لیویز کے مطابق یہ واقعہ بلیدہ کے علاقے دشتک میں پیش آیا جہاں مسلح اغوا کاروں نے پہاڑی علاقے میں سڑک کی تعمیر میں مصروف آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا۔سما ٹی وی کے مطابق لیویز کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا جسے اغواء کار چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ زخمی مزدور نے لیویز کو بتایا کہ اغوا کار یونین کے مزدوروں سے بھتہ وصول کرنا چاہتے تھے، انکار کرنے پر اغواء کارروں اور مزدوروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ مزدوروں کا اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔دوسری جانب ، لیویز نے مزدوروں کی بازیابی کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔