سپریم کورٹ نے نوازشریف کے ضمانتی فیصلے کی فوری ترسیل پر برطرف ملازمین کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ضمانتی فیصلے کی فوری ترسیل سے متعلق کیس میں ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں ،عدالت نے فوری ترسیل کے ذمہ دار ملازمین کی سزاکالعدم قراردے دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ضمانتی فیصلے کی فوری ترسیل سے متعلق کیس میں برطرف ملازمین کی اپیلوں پر سماعت کی،عدالت نے سزا کیخلاف ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں اورفیصلے کی فوری ترسیل کے ذمہ دار ملازمین کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں ،سپریم کورٹ کے برطرف ملازم محمد ریاض کو عہدے پر بحال کردیاجبکہ علی اور شہزاد کے 3 سال کے انکریمنٹ روکنے کی سزابھی کالعدم قرار دیدیں۔