سپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس ، عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

سپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس ، عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی ...
سپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس ، عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 20 جولائی کو دوگارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا،نیب پراسکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان انورپریوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کی کرپشن کاالزام ہے،ملزم نے یوتھ فیسٹیول میں 39 غیرقانونی ٹھیکے دیئے،عدالت نے استدعا ہے کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میںمزید توسیع کی جائے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عثمان انور کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 20 جولائی کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔