قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہونے پر پوری قوم دکھی مگر شعیب اختر کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہونے پر پوری قوم دکھی مگر شعیب اختر کو زندگی کی سب سے ...
قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہونے پر پوری قوم دکھی مگر شعیب اختر کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءسے باہر ہو چکی ہے جس پر شائقین کرکٹ خاصے مایوس اور دکھی ہیں لیکن شعیب اختر اس وقت بہت خوش ہیں مگر کیوں؟ یہ جان کر آپ بھی یقینا بے حد خوش ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ دوسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام پانچ بجے اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹا عطاءفرمایا ہے۔ بیٹا بالکل صحت مند ہے اور بیگم صاحبہ بھی بالکل ٹھیک ہیں، دونوں خیریت سے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ سب کچھ صحیح طریقے سے ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسری مرتبہ باپ بننے پر بہت زیادہ خوش ہوں اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اس کا کیا نام رکھوں؟ اس حوالے سے بہت سارے خیالات ذہن میں آ رہے ہیں۔ میرے پہلے بیٹے کا نام میکائیل ہے اور میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ نام کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے کیلئے اور دنیا کے تمام بچوں کیلئے دعا کریں، یہ بہت بڑی خوشخبری ہے جو میں آپ کو بتا رہا ہوں البتہ اس کی تصویر شائع نہیں کروں گا کیونکہ میں اس پر یقین نہیں رکھتا کہ وہ لائم لائٹ میں آئے، اسی لئے ہی میں نے پہلے بیٹے کی بھی بہت کم تصاویر شیئر کی تھیں۔

مزید : کھیل


loading...