ستاروں کی روشنی میں آپ کا 6 جولائی ہفتہ کا دن کیسا رہے گا
حمل
06جولائی ہفتہ۔ گھریلو امور سلجھانے میں توجہ رہے گی۔ مفید معلومات حاصل ہوں گی۔ خوابوں کی بجائے حقیقی دنیا میں بسیرا کریں۔ کاروبار میں نئے موڑ پیدا ہونگے۔ نئے کام میں غفلت نہ برتیں۔
ثور
06جولائی ہفتہ۔ مالی امور احسن طریقے سے طے کر سکیں گے اور مالی لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔ گھریلو ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ گھر کی مرمت وغیرہ میں توجہ دیں گے۔
جوزا
06جولائی ہفتہ۔ آپکی انفرادی پہچان بڑھے گی۔ ماحول میں بہتری محسوس کریں گے۔ملازمتی کاروباری امور توجہ طلب ہونگے اور اعلیٰ تعلیمی حصول میں رکاوٹیں آسکیں گی، احتیاط طلب دور رہے گا۔
سرطان
06جولائی ہفتہ۔ کسی دور کے مقام سے کوئی خبر آ سکے گا۔ جو کاروباری لحاظ سے فائدہ مند ہو گی۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ شراکتی امور میں حصہ لے سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔
اسد
06جولائی ہفتہ۔ جذباتی رویہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کاروباری امور پر توجہ رہے گی۔ ملازمت، صحت، کاروبار اور رومانس کے امور میں مصروف رہیں گے۔
سنبلہ
06جولائی ہفتہ۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ یہ وقت خاصی احتیاط کا حامل ہو گا۔ کسی بزرگ روحانی سے مشاورت ضرور کریں۔ صحت کا خیال رکھیں۔
میزان
06جولائی ہفتہ۔ کام میں معمولی وقتی رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ دوستوں کیساتھ مل کر رفاہی و سماجی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔
عقرب
06جولائی ہفتہ۔ دوسروں کیساتھ بہتر طور پر ڈیلنگ کر سکیں گے۔ کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ دوسروں پر بے جا اعتماد نہ کریں، اہم امور میں محتاط رہیں۔ حالات ملے جلے رہیں گے۔
قوس
06جولائی ہفتہ۔ کتابوں کے مطالعہ کا شوق پورا کر سکیں گے۔ خواہشات کا کھل کر جذباتی انداز میں اظہار ہو سکے گا۔ مقاصد کے حصول کیلئے رسک لے سکیں گے۔ آئیڈیاز میں جدت اور مثبت پہلو رہے گا۔
جدی
06جولائی ہفتہ۔ خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنے کی کوشش کریں۔ بعض معاملات میں اہل خانہ کی مخالفت کا سامان ہو گا۔ اپنی صحت جسمانی کی بہتری کیلئے خوراک کے معاملے میں احتیاط برتیں۔
دلو
06جولائی ہفتہ۔ بعض مرد و خواتین کی شادی وغیرہ کا سلسلہ ہو سکے گا۔ آپ زیادہ توجہ گھریلو امور میں دے سکیں گے۔ آپ اہل خانہ کے ہر فرد کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے۔ حالات میں اتار چڑھائو رہے گا۔
حوت
06جولائی ہفتہ کئی چھوٹا سفر پیش آنے کا امکان ہے۔حوصلہ مندی، خود اعتمادی اور فنی قابلیت میں خاطر خواہ اضافہ، انتظامی امور میں قابلیت باعث کامیابی وار ترقی و عزت، تیز طبعی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔