قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کل کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کل کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کل کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کل کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان 8 جولائی اسلام آباداوربابراعظم اور امام الحق 9 جولائی لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ ایونٹ سے آﺅٹ ہونے کے بعد 12بجے وطن کیلئے روانہ ہوگی ،پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی دستے کے 17 ممبر کل پاکستان پہنچ جائیں گے ، وہاب ریاض ،محمد عامر ،شعیب ملک ،محمد حفیظ اورحسن علی بعد میں آئیں گے،قومی کرکٹر کی ایئر پورٹ آمدپر صرف فوٹیج بنانے کی اجازت ہو گی ،کھلاڑی میڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے،پی سی بی کا کہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کل کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان 8 جولائی اسلام آباداوربابراعظم اور امام الحق 9 جولائی لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...