رانا ثناءاللہ کے اہلخانہ نے سنگین ترین الزام لگا دیا

رانا ثناءاللہ کے اہلخانہ نے سنگین ترین الزام لگا دیا
رانا ثناءاللہ کے اہلخانہ نے سنگین ترین الزام لگا دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک)منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد جیل حکام نے گھر سے لایا گیا کھانا فراہم کرنیکی اجازت دیدی جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو پانی میں نشہ آور شے ملا کر دی جارہی ہے جس سے ان کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔رانا ثناءکی اہلیہ اپنے داماد کے ہمراہ دوپہر کا کھانا لے کر کیمپ جیل پہنچیں تاہم ان سے کھانا وصول کر کے اندر بھجوانے سے انکار کر دیا گیا۔ اہل خانہ کے شدید احتجاج پر کئی گھنٹے بعد کھانا اندر بھجوانے کی اجازت دیدی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...