صدر پیوٹن کے دورہ روس کی دعوت قبول،عمران خان ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ستمبر میں روس جائیں گے

صدر پیوٹن کے دورہ روس کی دعوت قبول،عمران خان ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت ...
صدر پیوٹن کے دورہ روس کی دعوت قبول،عمران خان ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ستمبر میں روس جائیں گے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم بطور مہمان خصوصی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدر پیوٹن کی دورہ روس کی دعوت قبول کرلی ، روسی صدر نے وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت بشکیک میں ایس سی او سمٹ میں دی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے جو 4 سے 6 ستمبر تک جاری رہے گا،ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے ،کانفرنس میں ایک بارپھر پاک بھارت وزرااعظم ایک چھت نیچے اکٹھے ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...