’’ ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بڑا اعلان کردیا

’’ ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین ایف بی آر شبر ...
’’ ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بڑا اعلان کردیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے اعلان کیا ہے کہ  بزنس کو نقصان پہنچانےوالااقدام نہیں کیاجائےگا اور نہ ہی باربارٹیکس آڈٹ ہوگا، ڈیوٹی کو ایڈجسٹ کرنا ہوا تو ہم کریں گے ۔ لاہور میں تاجروں سے ملاقات کے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ  کسٹمزسےمتعلق لوگوں کومختلف شکایات ہیں، بنیادی مقصدصنعت کوبچانا,ٹیکس مسائل دورکرنااور انڈسٹری کو بحال کرنا ہے، گرین چینل کو 40 سےبڑھاکر 60 فیصدکریں گےاور کاروباری لوگوں کےٹیکس مسائل پرتوجہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ  بجٹ کابنیادی مقصدملک میں روزگاربھی بڑھاناہے، اختیارات کےغلط استعمال کاسدباب کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ گھی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے، اگرڈیوٹی کوایڈجسٹ کرناپڑاتوکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکوٹیکس نیٹ میں آناچاہیئے، ڈسٹری بیوٹرزٹیکس نیٹ میں نہیں آناچاہتےاس لیےبےچین ہیں، ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سےکاروباری طبقےکودباؤمیں رکھاگیا، ملک میں چینی کاکوئی بحران نہیں ہے، کسی کوباربارآڈٹ کیلئےتنگ نہیں کیاجارہا، بجٹ کابنیادی مقصدپاکستانی انڈسٹری کوبحال کرناہے۔

مزید : بزنس


loading...