نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کی ویڈیو میں موجود ناصر بٹ کون ہے ؟ فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا

نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کی ویڈیو میں موجود ناصر بٹ کون ہے ؟ فردوس ...
نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کی ویڈیو میں موجود ناصر بٹ کون ہے ؟ فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ناصر بٹ مشہو ر زمانہ قاتل ، منشیات فروش اور ڈکیت گینگ کاسربراہ ہے ، لندن میں نواز شریف کاباڈی گارڈ رہا ۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم نواز نے جس ویڈیوکو پیش کیاہے اس ویڈیوکوٹمپر کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ناصر بٹ5قتلوں کے بعد 20سال مفرور رہا ، لندن میں نواز شریف کا باڈی گارڈ رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ مشہور زمانہ قاتل ، مفرور اور منشیات فروش ہے ،آپ کا بااعتماد شخص لندن میں گرفتار ہوچکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، نا صر بٹ آپ کا بریف کیسے لیکر گیا ہو، اس طرح کی ویڈیو غیر قانونی ہے ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے رہائشی اور عرصہ دراز سے برطانیہ میں مقیم ناصر بٹ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سرگرم عہدے دار اور سینئر نائب صدر ہیں ،شریف فیملی کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے ناصر بٹ لندن میں اکثر و بیشتر شریف فیملی کے اراکین کے ساتھ  ہوتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے دیگر اراکین بھی لندن جائیں تو ناصر بٹ ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرتے رہتے ہیں ،سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا بگھتنے کے لئے لندن سے متحدہ عرب امارات کے راستے لاہور پہنچے تو بھی ناصر بٹ نواز شریف کے ہمراہ تھے جبکہ لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جب شریف فیملی کے گھر کے باہر احتجاج کیا تو پولیس نے  ناصر بٹ کو جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد  ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں انہیں اس کیس سے بھی بری کر دیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -