امریکہ میں لگاتار دوسرے دن خوفناک زلزلہ، قیامت کے مناظر

امریکہ میں لگاتار دوسرے دن خوفناک زلزلہ، قیامت کے مناظر
امریکہ میں لگاتار دوسرے دن خوفناک زلزلہ، قیامت کے مناظر

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ روز 6.4شدت کا زلزلہ آیا تھا اور آج دوسرے روز اس سے بھی خوفناک 7.1شدت کے زلزلے نے کیلیفورنیا اور اس کی ہمسایہ ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس نئے اور پہلے سے خوفناک زلزلے کے باعث ہر طرف قیامت کے مناظر ہیں، سینکڑوں گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں، سڑکوں میں کئی کئی فٹ چوڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور درجنوں مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کے زلزلے میں چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی تاہم اس نئے زلزلے میں سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہولناک زلزلے کے باعث لاس ویگاس میں جاری این بی اے گیم کے میچ روک دیئے گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ایسا خوفناک زلزلہ امریکہ میں 20سال بعد آیا ہے اور 10فیصد امکان ہے کہ آئندہ ہفتے میں ایک اور خوفناک زلزلہ اسی علاقے میں آئے گا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت ممکنہ طور پر 7ہو گی۔ زلزلے کے بعد سب سے خوفناک آتشزدگی ریج کریسٹ شہرکے علاقے کیسا کورونا میں ہوئی، جس نے کئی گھر جلا کر رکھ دیئے اور فائرفائٹرز نے کئی گھنٹے کی جدوجہد سے اس آگ پر قابو پایا۔ اس نئے زلزلے کا مرکز بھی کیلیفورنیا کے شہر ریج کریسٹ سے 11میل کے فاصلے پر اسی مقام کو بتایا گیا ہے جو گزشتہ 6.4شدت کے زلزلے کا بھی مرکز تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...