کان، آنکھیں اور گھٹنے سب چلتے ہیں۔۔۔ شادی کے خواہشمند 84 سالہ بابے کے ضرورت رشتہ کے اشتہار نے دھوم مچادی

کان، آنکھیں اور گھٹنے سب چلتے ہیں۔۔۔ شادی کے خواہشمند 84 سالہ بابے کے ضرورت ...
کان، آنکھیں اور گھٹنے سب چلتے ہیں۔۔۔ شادی کے خواہشمند 84 سالہ بابے کے ضرورت رشتہ کے اشتہار نے دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں ایک 84سالہ بابے نے اپنی شادی کا اشتہار اخبار میں دے دیا جس کی عبارت کو ایسی تھی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس بزرگ نے اپنے شادی کے اشتہار میں لکھوایا کہ ”میری عمر 84سال ہے، قد 5فٹ 5انچ ہے۔ آنکھیں، کان، دانت اور گھنٹے ٹھیک کام کرتے ہیں۔ میں یوگا کرتا ہوں۔ سگریٹ اور شراب نہیں پیتا اور سبزی خور ہوں۔ میں 3کروڑ روپے کے گھر کا مالک ہوں اور بینک میں 5لاکھ کی ایف ڈی ہے۔“
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگ اس اشتہار کی تصویر پوسٹ کر رہے ہیں اور بھانت بھانت کے فقرے چست کر رہے ہیں۔ دیسی موجیتو نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے اس اشتہار کی تصویر پوسٹ کی گئی اور ساتھ پوچھا گیا کہ ”ہے کوئی لڑکی جو اس سے شادی کرے؟“ہندوستان ٹائمز سے وابستہ خاتون صحافی سونال کالرانے فقرہ کسا کہ ”بس آنکھیں، کان، دانت اور گھنٹے ہی کام کرتے ہیں۔“سندیپ گینڈوترا نے کہا کہ ”آپ لوگ شاید 3کروڑکے گھر اور 5لاکھ کی ایف ڈی کو بھول رہے ہیں۔“راہول جین نامی شخص کا کہنا تھا کہ ”اس کی عمر پر مت جائیں، اس کا دل دیکھیں۔“راجنیش چوہان نامی صارف نے کفِ افسوس ملتے ہوئے لکھا کہ ”میرے کو تو 27سال کی عمر میں بھی اتنا اعتماد نہیں ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -