بھارت نے ملک کے امیر ترین لوگوں پر کتنا ٹیکس لگا دیا؟ جان کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بھارت نے ملک کے امیر ترین لوگوں پر کتنا ٹیکس لگا دیا؟ جان کر پاکستانیوں کی ...
بھارت نے ملک کے امیر ترین لوگوں پر کتنا ٹیکس لگا دیا؟ جان کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں ملک کے امراءپر ٹیکس کی شرح اتنی بڑھادینے کی تجویز دی گئی ہے کہ جان کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ ویب سائٹ moneycontrol.com نرملا سیتارمن نے سالانہ 5کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے ٹیکس دہندگان پر ٹیکس کی شرح 42.7فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ امریکہ میں یہ شرح 40فیصد ہے۔اگر بھارت میں یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو وہاں امراءپر ٹیکس امریکہ سے بھی زیادہ ہو جائے گا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے نرملا سیتارمن نے کہا کہ ”5کروڑ روپے یا اس سے زائد سالانہ کمانے والے افرادپر 7فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے جس سے ان پر عائد ٹیکس کی شرح 42.7فیصد ہو جائے گی۔ فروری میں پیش کیے گئے عبوری بجٹ میں پانچ لاکھ روپے تک کی آمدنی والوں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی جسے برقرار رکھا جارہا ہے اور دو کروڑ سے پانچ کروڑ تک آمدنی والے افراد پر 3فیصد اضافی ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...