’اس نے مجھے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کا کہا اور۔۔۔‘ دبئی میں بھارتی لڑکی نے پاکستانی لڑکے پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’اس نے مجھے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کا کہا اور۔۔۔‘ دبئی میں بھارتی لڑکی ...
’اس نے مجھے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کا کہا اور۔۔۔‘ دبئی میں بھارتی لڑکی نے پاکستانی لڑکے پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں 22سالہ پاکستانی نوجوان نے 16سالہ بھارتی لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ المراقبت پولیس سٹیشن میں رپورٹ کیا گیا، جس پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں لڑکی نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ”میں لڑکے کو جانتی ہوں کیونکہ ہم دونوں ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ اس واقعے سے پہلے بھی میں ایک بار اسے مل چکی تھی۔ ہماری دوسری ملاقات النہدا کے علاقے میں ہوئی اور وہاں سے ہم ایک اور دوست کے ساتھ مل کر ساحل سمندر پر چلے گئے۔ “

لڑکی نے بتایا کہ ”ساحل سمندر سے واپسی پر ملزم نے مجھے اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔ راستے میں اس نے ویران جگہ پر گاڑی روک کر میرے ساتھ بوس و کنار شروع کر دی جس پر میں نے اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی تاہم وہ باز نہیں آیا اور مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پھر اس نے مجھے گھر اتارا اور چلا گیا۔ میں نے اپنے والدین کو اس واقعے کے متعلق نہیں بتایا۔ تاہم جب وہ ایک ہفتے بعد مجھے دوبارہ ملا اور ایک بار پھر جنسی زیادتی کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو اس کے متعلق بتا دیا جس نے یہ بات میرے والد کو بتادی اور وہ مجھے پولیس کے پاس لے گئے۔“عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا