”ویڈیو درست ثابت ہوئی تو مس کنڈکٹ کے مرتکب جج کیخلاف ۔۔۔“، معاون خصوصی برائے احتساب نے بڑااعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اگر مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیو درسست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے ، اس کی سزا جو آئین میں موجود ہے ، اس کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے میں مریم نواز کا سیاسی مفاد ہے ، ویڈیو کا مقصد بیانیے کو سیاسی سطح پر تقویت دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید کچھ چیزیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں کہ جو پیسہ آیا ، اس کی ترسیل کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو درست ثابت ہوئی تو جو بھی جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ہواہے ، اس کی سزا جو آئین میں موجودہے ، اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔