ملک کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان کے سوا  ہر حکمران نے "خالی نعروں اور جھوٹے لاروں "  پر قوم کو ٹرخایا ،احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب  نکتہ آغاز ہے:انصاف ویلفیئر ونگ

ملک کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان کے سوا  ہر حکمران نے "خالی نعروں اور جھوٹے ...
ملک کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان کے سوا  ہر حکمران نے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت کے زیلی ادارے انصاف ویلفیئر ونگ کے صدر ملک حبیب اورکزئی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بیگم نیلم حیات اورمرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فوادرسول بھلر نےکہاہےکہ وزیراعظم کا "احساس پروگرام " ریاست مدینہ کی طرف نکتہ آغاز ہے،اس سے قبل پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکمران نے ملک کے سب سے کمزور طبقے کو کبھی اہمیت نہیں دی،وزیر اعظم عمران خان کےاقدامات کے اثرات جلدہی قوم اپنی آنکھوں سےدیکھےگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنماؤں ملک حبیب اورکزئی ،بیگم نیلم حیات اور چوہدری فواد رسول بھلر نےکہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے ایسی پالیسیاں سامنے لا رہی ہے جس کےاثرات دیرپاہوںگے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم ملک کےسب سےنچلےطبقےکوآسانیاں فراہم کریں گے، انصاف ویلفیئر ونگ کا قیام بھی وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آج تک جتنی بھی حکومتیں آئیں ہر ایک نے "خالی نعروں اور جھوٹے لاروں "  پر قوم کو ٹرخایا ،عمران خان کی شکل میں اس ملک کو حقیقی مسیحا میسر آیا ہے جو ملک کے غریب طبقے کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے،ملک کے تمام وہ لیڈر جو ماضی میں ایک دوسرے کو "سیکیورٹی رسک "قرار دیتے ہوئے نہیں تھکتے تھے آج وہ عمران خان کی حقیقی لیڈر شپ کے خلاف متحد ہو چکے ہیں،قوم مشکل حالات میں اپنے "کپتان"کو ان مافیاز کے رحم و کرم پر تنہا نہیں چھوڑے گی ،آنے والا دور خوشحالی کا دور ہو گا ۔