پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت کا آج آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان پر ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت کا آج آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان پر ہر ...
پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت کا آج آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان پر ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نے آج پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری سمت تمام ملزمان پر ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے, نیب کو کراچی میں ویڈیو لنک پر تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے آج6 جولائی کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے, پارک لین ریفرنس نیب کی جانب سے 19 جولائی 2019 کو احتساب عدالت میں دائر کیاگیا تھا۔عدالت کا آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کی صورت انکے گھر یا ہسپتال سے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے ۔آصف علی زرداری کی خراب صحت ہونے پر انکے گھر یا ہسپتال میں ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے. آج کراچی میں موجود ملزمان کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے, ملزم خواجہ انور مجید، فاروق عبداللہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کیلئے نیب کراچی میں ویڈیو لنک انتظام کیے جائیں، ملزمان کی شناخت کے لیے نیب کو عدالتی معاونت کے لیے اپنے نمائندے مقرر کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے. یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر نیب کی جانب الزام لگایا گیا کہ پارک لین کمپنی میں پچیس فیصد کے شئیر ہولڈر ہیں, پارک لین نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی گئی ہے، قرض کی رقم سے آئی بی سی سنٹر میں آٹھ فلور تعمیر کئے گئے، ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ گیا. پارتھینون کمپنی قرض واپس نہ کرنے پر ڈیفالٹ کر چکی ہے, قرض کی مد میں بے ضابطگیاں کی گئیں. ملزمان نے ملی بھگت سے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

مزید :

قومی -