گرین ٹاؤن، سوئمنگ پول میں نہاتے 12سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

گرین ٹاؤن، سوئمنگ پول میں نہاتے 12سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بارہ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ 12 سالہ منیب چونگی امرسدھو کا رہائشی تھا جو گرین ٹاؤن کے علاقے میں سوئمنگ ہول پر نہانے آیا تھا اس دوران نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گیا جبکہ سوئمنگ پول انتظامیہ واقعہ کے بعد تالے لگا کر غائب ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سوئمنگ پول انتظامیہ کے کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا جسے بعد ازاں ورثا کی جانب سے قانونی کاروائی سے انکار کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پول غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن میں سوئمنگ پول چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ پول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -