شمالی چھاؤنی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

شمالی چھاؤنی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 21 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے پیر نصیر میں اکیس سالہ ذیشان حیدر گھر میں پنکھا لگا رہا تھا کہ اس دوران پنکھے میں کرنٹ آ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضرور ی قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی

مزید :

علاقائی -