فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر فاروق آباد کے مقامی ٹھٹھہ قادر شاہ میں راستہ سے گزرنے کی بناء پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص موقعہ پر جاں بحق۔پولیس کے مطابق وہ ٹھٹھہ قادر شاہ حویلی سے بھینسوں کو پانی پلواکر براستہ شارع عام گاؤں واپس آرہے تھے کہ رقبہ گھمن شاہ کے قریب پہنچے تو پہلے سے تھڑا مارئے ملزمان،بشیر،منظور،اللہ دتہ،غلام علی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے میرابھائی ذوالفقار موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔

مزید :

علاقائی -