پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی کارکردگی رپورٹ

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی کارکردگی رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 8 کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیاجبکہ 06 زیر حراست ملزمان کو لاہور سے مختلف اضلاع میں منتقل کیا گیا۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران موبائل کینٹین کے ذریعے پولیس جوانوں کو ٹھنڈ اپانی باقاعدگی سے فراہم کیا گیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ایلیٹ فورس کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے موٹر ورکشاپس کا دورہ کر کے پولیس موبائلز کے مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔آپریشنز و انویسٹی گیشنز سمیت تمام یونٹس میں 13600 حفاظتی ماسک جبکہ 1670 ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے۔

اس سے قبل 01 لاکھ 63 ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،13 ہزار سے زائد سینیٹائزرز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 130 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 150 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 32 سے زائد پلاٹون نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

مزید :

علاقائی -