راوی روڈ،کار سواروں کا ٹریفک وارڈنزپرآہنی راڈسے تشدد

راوی روڈ،کار سواروں کا ٹریفک وارڈنزپرآہنی راڈسے تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڑ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڑ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ٹریفک وارڈنز نے ون وے کی خلاف ورزی پر کار سواروں کو روکا تھا،کار سوار ملزمان نے پٹرولنگ افسر ایوب اور نصیر کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے وارڈنز پر آہنی راڈ کے وار کئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے وارڈنز کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -