بابو صابو ناکے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 80کلو چر س برآمد

بابو صابو ناکے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 80کلو چر س برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری،سی آئی اے پولیس صدر کی بابو صابو میں ناکہ لگا کر بڑی کارروائی۔ منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ملزم کے قبضہ سے اسی کلو چرس برآمد کرلی۔ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش رانجھا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر بابو صابو ناکے پر مزدا ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 80کلو منشیات برآمد کرلی۔ملزم شہادت خان عرصہ دراز سے کوئٹہ سے لاہور منشیات سپلائی کرتا تھا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث گروہوں کو پکڑا جائے گا

مزید :

علاقائی -