موبائل پولیس خدمت مرکز کا شیڈول جاری

  موبائل پولیس خدمت مرکز کا شیڈول جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرواپڈا ٹاؤن، منگل ٹاؤن شپ، بدھ گرین ٹاؤن،جمعرات مرغزار کالونی ہنجروال، جمعہ لیاقت چوک سبزہ زاراور ہفتہ پاک عرب سوسائٹی فرائض سرانجام دے گا۔خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اشفاق خان نے کہا موبائل خدمت مرکز پر آنے والے شہری سماجی فاصلے سمیت ماسک، سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -