خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے 3ملزم گرفتار

خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے 3ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ میں پولیس نے خاتون کواجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا نے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق10سال قبل ساہیوال کی رہائشی نورین بی بی کی شادی اس کی والدہ نے پیسے کے لالچ میں نشے کے عادی یاسین کے ساتھ کروا دی۔ جو اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے کے لیے مختلف لوگوں کو اپنے گھر بلوا کر اپنی بیوی نورین کے ساتھ بداخلاقی کرواتا تھا چند روز قبل نورین موقع پا کر وہاں سے بھاگ کر رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں اپنے ماموں عمران کے گھر آگئی جہاں اس کے ماموں نے اپنے 2ساتھیوں شہزاد اور اسلم گجر کو کمرے میں بلوا کر نورین بی بی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے مٹاثرہ خاتون کی خالہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عمران،شہزاد اور اسلم گجر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

مزید :

علاقائی -