ڈولفن سکواڈ،پیروکی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن سکواڈ،پیروکی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام311کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔دوران پٹرولنگ چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے39 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے12موٹرسائیکلیں،15 موبائل فونز اور26ہزار روپے نقدی برآمد کی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15پسٹلز،07 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس اور حقہ شیشہ برآمد کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے58افراد کی مدد کی گئی۔

دوران پٹرولنگ27ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،395 گاڑیوں اور25ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ113موٹر سائیکلوں،08 گاڑیوں اور196اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑیوں اور05موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر51،ہوائی فائرنگ میں 04،آتش بازی میں 01جبکہ ون ویلنگ میں ملوث 43 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ30 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -