گردن پر چھری رکھنے کا الزام،فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

گردن پر چھری رکھنے کا الزام،فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ یونس خان نے ایک مرتبہ ان کی گردن پر چھری رکھ دی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ سابق پاکستانی کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر شرمندہ ہیں۔کہا کہ میں آپ اور پاکستان کی عزت کرتا ہوں۔گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ انٹرویو کے بعد پوچھا جانے والا سوال میڈیا اتنا اچھالے گا۔ گرانٹ فلاور نے باسط علی سے بھی رابطہ کرکے معذرت کی ہے۔ خیال رہے کہ باسط علی نے گرانٹ فلاور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔خیال رہے کہ گرانٹ فلاور نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان نے بلے بازی بارے مشوروں سے تنگ آکر میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ برسبین میں ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے کہ ناشتے پر میں نے انھیں کچھ بیٹنگ مشورے دینا چاہے حالانکہ ان کا کیرئیر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -