پاکستان کی انگلینڈ سے کامیابی تاریخی ہوگی، معین خان

پاکستان کی انگلینڈ سے کامیابی تاریخی ہوگی، معین خان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ تمام کھلاڑیوں کو بھی عمدہ پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جب بھی انگلینڈ کا دورہ کیا اس کو سخت محنت کرنا پڑی اور اگر پاکستان کی ٹیم جیت جاتی ہے تو یہ پاکستان کی ایک تاریخی کامیابی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مصباح اور یونس کی بیک وقت خدمات ٹیم کو حاصل ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر کھیلا تو پھر جیت آسان ہوجائے گی ٹیم بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے امید ہے محنت رنگ لیکر آئے گی جب کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -