ٹیم یک جان ہوکر کھیلے تو جیت مشکل نہیں، محمد یوسف

      ٹیم یک جان ہوکر کھیلے تو جیت مشکل نہیں، محمد یوسف

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے انگلینڈ سے کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو یک جان ہوکر میدان میں اترنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے کپتان اظہر علی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ دورہ بہت اہمیت کاحامل ہے ہمیشہ ہی جب پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا اس کو مشکلات پیش آئیں ہیں مگر جیت کا عزم لیکر میدان میں اتراجائے تو پھر کوئی بھی ٹیم ہو جیت حاصل کرنامشکل نہیں ہوتا یونس خان اور مصباح الحق کی کوچنگ میں کھلاڑیوں کو عمدہ پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے امید ہے کہ ٹیم توقعات پر پورا اترے گی ماضی میں بھی جب بھی ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا سخت محنت کرنا پڑی تھی اس لئے اس مرتبہ بھی پاکستان کی ٹیم کو بس جیت پر نظر رکھتے ہوئے کوشش کرنی چاہئیے کہ بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -