بلائنڈ کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ آ ج ہونگے

    بلائنڈ کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ آ ج ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ آج لے گی جبکہ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا سسلسلہ 15جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ کونسل سنٹرل کنٹریکٹ میں منتخب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جولائی سے 17 قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو 6 ماہ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سیمت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے پی بی سی سی نے 17 کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک چھ ماہ کے لیے فزیکل فٹنس کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے کے بعد ہی ان کو کنٹریکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -